Google کا ہوٹل سینٹر

سروس کی شرائط

 

Google کے ہوٹل سینٹر کی ان سروس کی شرائط میں ("شرائط") Google LLC ("Google") اور ان شرائط کو رو بہ عمل لانے والی ہستی یا جو ان شرائط کو الیکٹرونک طریقے سے قبول کرتی ہیں ("سفر کا پارٹنر") شامل ہوتے ہیں۔  ان شرائط کا اطلاق ٹریول پارٹنر کے Google ہوٹل سینٹر کے استعمال بشمول متعلقہ سروسز، خصوصیات اور فعالیت ("سروسز") (i) جو ان شرائط کے حوالے سے سفر کے پارٹنر کو دیے گئے اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کے ذریعے قابل رسائی ہیں ("اکاؤنٹس") یا (ii) جن میں یہ شرائط مذکور حوالہ کے ذریعے ضم ہیں (مجموعی طور پر، "ہوٹل سینٹر") پر ہوتا ہے۔  

 

1. ہوٹل سینٹر کا استعمال.  ٹریول پارٹنر مختلف ذرائع بشمول Google APIs کے ذریعے ڈیٹا، فیڈز یا دیگر مواد (“مواد”) ہوٹل سینٹر پر جمع کروا سکتے ہیں۔ ٹریول پارٹنر اس طریقے سے مواد جمع کروانے کیلئے اتفاق کرتا ہے جو Google کی جانب سے ٹریول پارٹنر کو مہیا کی گئی کسی بھی ہدایت یا تخصیص کی تعمیل کرتا ہو۔ Google ایسی فعالیت مہیا کر سکتا ہے جو ٹریول پارٹنر کو ہوٹل سینٹر سے کسی دوسری Google سروس کے ساتھ مواد برآمد کرنے، لنک کرنے، منتقل کرنے یا بصورت دیگر استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہو۔ اس صورت میں، ایسی دیگر Google سروس کی شرائط و ضوابط کا اطلاق ایسی سروس کے ٹریول پارٹنر کے استعمال کے حوالے سے ہوگا، بشرطیکہ ٹریول پارٹنر کے ہوٹل سینٹر کا استعمال ان شرائط کے زیر انتظام جاری رہے گا۔ اگر ٹریول پارٹنر بعض اختیاری ہوٹل سینٹر سروسز استعمال کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو ٹریول پارٹنر سے ان سروسز سے مخصوص علیحدہ شرائط پر اتفاق کرنے کا تقاضہ بھی کیا جا سکتا ہے۔  کچھ ہوٹل سینٹر سروسز کو بی ٹا" یا بصورت دیگر غیر تعاون یافتہ یا رازدارانہ ("بی ٹا خصوصیات") کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔  ٹریول پارٹنرز کو بی ٹا خصوصیات سے یا ان کے بارے میں یا شرائط یا کسی غیر عوامی بی ٹا خصوصیت کی معلومات افشاء نہیں کرنی چاہیئے۔  Google یا اس کے ملحقات کسی بھی وقت سروسز بشمول بی ٹا خصوصیات کو معطل، ان میں ترمیم یا بند کر سکتے ہیں۔  ان شرائط کے مقاصد سے، "ملحق کا مطلب کوئی بھی ایسی ہستی ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ کبھی کبھی Google کو کنٹرول کرتی ہے، اس کے کنٹرول میں ہے یا اس کے تحت عمومی کنٹرول میں ہے۔

 

2. اکاؤنٹ۔  ٹریول پارٹنر کا ہوٹل سینٹر کا استعمال Google کی جانب سے ایک یا زائد اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کی تخلیق اور منظوری سے مشروط ہے۔  اکاؤنٹس کی توثیق اور کبھی کبھی، Google کو اضافی معلومات بشمول قانونی ہستی کا نام، کاروبار کی پیشکش، بنیادی رابطہ، فون نمبر، پتہ اور متعلقہ ڈومینز درکار ہو سکتی ہیں۔ ٹریول پارٹنر اکاؤنٹس تک تمام رسائی اور استعمال، اکاؤنٹس کے ذریعے ہوٹل سینٹر پر جمع کروائے گئے مواد اور اکاؤنٹ کے صارف نام اور پاسورڈز کی نگہبانی سمیت اپنے ہوٹل سینٹر کے استعمال کیلئے ذمہ دار ہے۔

 

3. پالیسیاں۔ 

a. ٹریول پارٹنر کا ہوٹل سینٹر کا استعمال (i) قابل اطلاق Google پالیسیاں جوhttps://support.google.com/hotelprices/topic/11077677 پر دستیاب ہیں اور دیگر تمام پالیسیاں جو ٹریول پارٹنر کو Google نے مہیا کی ہیں، جن میں کبھی کبھی Google کی جانب سے ترمیم کی جا سکتی ہے (مجموعی طور پر، :پالیسیاں")، (ii) ان شرائط اور (iii) قابل اطلاق قانون (قوانین) پر ٹریول پارٹنر کی تعمیل سے مشروط ہے۔ 

b. ہوٹل سینٹر کے ضمن میں، (i) Google google.com/policies/privacy پر دستیاب Google کی رازداری کی پالیسی کی تعمیل کرے گا (کبھی کبھی ترمیم کے ساتھ) اور (ii) جس حد تک قابل اطلاق ہو، Google اور ٹریول پارٹنر https://privacy.google.com/businesses/gdprcontrollerterms/ (“ڈیٹا کے تحفظ کی شرائط”) پر موجود Google کنٹرولر - کنٹرولر ڈیٹا تحفظ کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔  Google ڈیٹا کے تحفظ کی شرائط میں ترمیم نہیں کرے گا جب تک کہ ڈیٹا کے تحفظ کی شرائط میں اس کی واضح اجازت نہ دی گئی ہو۔

 

4. ٹریول پارٹنر مواد۔

a. ٹریول پارٹنر معرفت ہذا سے Google اور اس کے ملحقات کو Google یا اس کے ملحقات کی پروڈکٹس اور سروسز کے ضمن میں مواد کے استعمال کا دائمی، ناقابل واپسی، عالمگیر، مفت لائسنس (حقوق املاک دانش کے ذریعے تحفظ یافتہ حد تک) دیتا ہے۔ ٹریول پارٹنر اتفاق کرتا ہے کہ Google اور اس کے ملحقات ہمارے اور ہمارے صارفین کیلئے سروسز انجام دینے والے معاہدین کو ان حقوق کا ضمنی لائسنس دے سکتے ہیں تاکہ وہ ایسے مواد کو Google یا اس کے ملحقات کی پروڈکٹس اور سروسز کے استعمال کے ضمن میں استعمال کر سکیں۔

b. اگر ٹریول پارٹنر کی جانب سے جمع کرایا گیا مواد URLs یا مماثل مواد پر مشتمل ہے تو ٹریول پارٹنر معرفت ہذا سے Google اور اس کے ملحقات کو URL(s) اور ایسے URL(s) ('منازل') کے ذریعے دستیاب مواد تک رسائی، انڈیکس، کیش یا کرال کرنے کا حق عطا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، Google اس طرح کے URLs سے وابستہ ویب سائٹس کی بازیافت اور ان کا تجزیہ کرنے کیلئے ایک خودکار سافٹ ویئر پروگرام استعمال کر سکتا ہے۔ ٹریول پارٹنر اتفاق کرتا ہے کہ منازل سے Google یا اس کے ملحقات کی طرف سے جمع کردہ کوئی بھی مواد 'مواد' سمجھا جائے گا اور اسے ان شرائط کے مطابق برتا جائے گا۔

c. ہوٹل سینٹر کے ذریعے، ٹریول پارٹنر Google کو Google کے مواد کے مجاز استعمال کے ضمن میں کوئی بھی ٹریڈ مارکس، سروس مارکس، تجارتی نام، حق ملکیت سے متعلق لوگوز، ڈومین کے نام اور کوئی بھی دیگر ذریعہ یا کاروباری شناخت کاران استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

 

5. جانچ۔ ٹریول پارٹنر Google اور اس کے ملحقات کو (a) پارٹنر کو مطلع کیے بغیر وقتاً فوقتاً ایسے ٹیسٹس انجام دینے کی جو ٹریول پارٹنر کے سروس کے استعمال (بشمول منازل، معیار، درجہ بندی، کارکردگی، فارمیٹنگ یا دیگر ایڈجسٹمنٹس سے متعلقہ) کو متاثر کر سکتے ہیں اور (b) منازل کی بازیافت اور تجزیہ خودکار بنانے اور منازل پر رسائی حاصل کرنے کیلئے اسناد بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

 

6. وارنٹی، حقوق اور پابندیاں۔  ٹریول پارٹنر نمائندگی کرتا اور ضمانت دیتا ہے کہ (a) ٹریول پارٹنر کے پاس ان شرائط میں داخل ہونے کی پوری طاقت اور اجازت ہے، (b) ٹریول پارٹنر لائسنسز اور اجازتیں دینے کا حق رکھتا ہے اور اسے برقرار رکھے گا جیسا کہ Section 4 میں طے کیا گیا ہے، (c) ٹریول پارٹنر ایسا کوئی مواد فراہم نہیں کرے گا جو پالیسیوں، قابل اطلاق قانون یا کسی بھی قابل اطلاق رازداری کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتا ہو یا کسی بھی فریق ثالث کے حقوق املاک دانش سے انحراف کرتا ہو، (d) ٹریول پارٹنر کے پاس قابل اطلاق ڈیٹا کی رازداری یا ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین یا ضوابط کے تحت حفاظت سے مشروط کسی بھی فرد سے یا اس کے متعلق جمع کی گئی معلومات Google کو مہیا کرنے کے لازمی حقوق اور رضامندیاں موجود ہیں اور (e) ٹریول پارٹنر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات اور اجازت دہندگیاں (بشمول ٹریول پارٹنر کی پیشکشوں کو ڈسپلے کرنے کیلئے درکار تمام لازمی پروڈکٹ سے متعلق افشاء) مکمل، درست اور حالیہ ہیں اور رہیں گے۔

 

7. اعلاناتِ دستبرداری۔  از روئے قانون مجاز کلی حد تک Google اور اس کے ملحقات سبھی وارنٹیز سے دعوی ختم کرتے ہیں، خواہ معنوی، دستوری یا بصورت دیگر، بشمول عدم انحراف، تسلی بخش معیار، قابل فروختگی یا کسی خاص مقصد کیلئے موزونیت کیلئے ہو یا تجارت کے کسی بھی قسم کے معاملات یا استعمال سے پیدا ہونے والی وارنٹیز۔ از روئے قانون مجاز کلی حد تک، ہوٹل سینٹر اور اس سے متعلقہ سروسز 'جوں کی توں' "جیسے دستیاب ہوں" اور "سبھی خرابیوں سمیت" فراہم کی جاتی ہیں اور مرچنٹ انہیں اپنی ذمہ داری پر استعمال کرتا ہے۔ Google اور اس کے ملحقات ہوٹل سینٹر یا اس کی متعلقہ سروسز یا اس سے متعلق کسی قسم کے نتائج کے ضمن میں کوئی ضمانت نہیں دیتے۔ Google اور اس کے ملحقات مرچنٹس کو نقائص یا خرابیوں سے آگاہ کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کرتے۔

 

8. ذمہ داری کی حد۔  از روئے قانون مجاز کلی حد تک دعوی کے نظریہ اور قسم سے قطع نظر، (A) Google اور اس کے ملحقات ان شرائط کے تحت یا ان شرائط کے ضمن میں یا ان کی کارکردگی سے متعلق بالواسطہ نقصانات کے علاوہ کسی نقصان کیلئے ذمہ دار نہیں ہوں گے، چاہے Google یا اس کا کوئی ملحق جانتا ہو یا اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایسا کوئی نقصان ممکن ہے اور چاہے بالواسطہ نقصانات سے تلافی نہ ہوتی ہو؛ اور (B) Google اور اس کے ملحقات ان شرائط کے تحت یا ان شرائط کے ضمن میں یا ان کی کارکردگی سے متعلق کسی بھی ایونٹ یا منسلک ایونٹس کی سیریز کیلئے USD $5,000.00 سے زیادہ کے مجموعی نقصان کیلئے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

 

9. حرجانہ۔  قابل اطلاق قانون کی اجازت یافتہ حد تک، ٹریول پارٹنر Google، اس کے ملحقات، ایجنٹس اور لائسنس دہندگان کا ٹریول پارٹنر کے مواد، منازل، ہوٹل سینٹر کے استعمال، اس کی متعلقہ سروسز اور ٹریول پارٹنر کی جانب سے ان شرائط کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کے ضمن میں یا اس سے متعلقہ کسی بھی فریق ثالث کی قانونی کارروائی سے متعلق تمام ذمہ داریوں، حرجانوں، نقصانات، لاگتوں، فیس (بشمول قانونی فیس) اور اخراجات کے خلاف دفاع کرے گا اور حرجانہ ادا کرے گا۔ 

 

10. خاتمہ۔  Google کے پاس ٹریول پارٹنر کی ہوٹل سینٹر تک رسائی یا اس کا استعمال، سروسز یا اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) محدود، معطل یا منسوخ کرنے (مکمل یا جزوی طور پر) کا حق محفوظ ہے اگر (a) ٹریول پارٹنر ان شرائط، کسی بھی پالیسی یا قابل اطلاق قانون (قوانین) کی خلاف ورزی کرتا ہے، (b) Google کو کسی قانونی تقاضے یا عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کیلئے ایسا کرنا پڑے یا (c) Google معقول طور سمجھتا ہے کہ ٹریول پارٹنر کا رویہ دوسرے ٹریول پارٹنر، فریق ثالث یا Google کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اگر ٹریول پارٹنر سمجھتا ہے کہ اس کی ہوٹل سینٹر تک رسائی، سروسز یا اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کو غلطی سے محدود، معطل یا منسوخ کیا گیا ہے تو براہ کرم ہماری پالیسیوں میں موجود اپیل کی کارروائی سے رجوع کریں۔ ٹریول پارٹنر کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ (اکاؤنٹس) کو بند کر کے اور ہوٹل سینٹر کا استعمال بند کر کے ان شرائط کو ختم کر سکتا ہے۔

 

11. شرائط میں تبدیلیاں. Google کسی بھی وقت ان شرائط پر اطلاع کے بغیر غیر اہم تبدیلیاں کر سکتا ہے مگر Google ان شرائط پر کی جانے والی کسی بھی اہم تبدیلی کیلئے پیشگی اطلاع فراہم کرے گا۔ شرائط میں تبدیلیاں ماضی میں نافذالعمل طور پر قابل اطلاق نہیں ہوں گی اور اس صفحہ پر شائع کرنے کے 7 دن بعد مؤثر ہوں گی۔ تاہم، قانونی وجوہات پر یا فوری حالات میں کی گئی تبدیلیاں (جیسے جاری بیجا استعمال کو روکنا) نوٹس ملنے پر فوری طور پر مؤثر ہو جائیں گی۔

 

12. فیصلہ کن قانون؛ تنازعے کا حل۔ ان شرائط یا ہوٹل سینٹر سے یا ان کے تعلق سے پیدا شدہ تمام دعوے، کیلیفورنیا کے تعارضِ قانون کے اصولوں کو چھوڑ کر، ریاست کیلیفورنیا کے قوانین کے زیر انتظام ہوں گے اور ہر قانونی چارہ جوئی کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا، امریکہ کی وفاقی یا ریاستی عدالتوں میں ہوگی اور فریقین ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار کو منظور کرتے ہیں۔  اگر ٹریول پارٹنر قابل اطلاق دائرہ اختیار میں قائم ہے تو ٹریول پارٹنر ثالثی کے ذریعے بھی Google سے ان شرائط یا ہوٹل سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعے کے حل کیلئے درخواست کر سکتا ہے۔ ہم جن ثالثین کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور ثالثی کی درخواست کرنے کے طریقے سے متعلق ہدایات کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دیکھیں۔ قابل اطلاق قانون کے تقاضے کے علاوہ، ثالثی رضاکارانہ ہے اور نہ ہی ٹریول پارٹنر نہ ہی Google پر ثالثی کے ذریعے تنازعوں کا حل کرنا لازم ہے۔

 

13. متفرق۔ (a) یہ شرائط فریقین کے متعلقہ موضوع سے متعلق ان کا مکمل معاہدہ ہیں اور ان موضوعات پر گزشتہ کسی بھی ہم عصر معاہدے کی جگہ لیتی ہیں بشمول ہوٹل سینٹر پر جمع کردہ مواد کیلئے Google اور ٹریول پارٹنر کے مابین کیے گئے کسی بھی مواد کے لائسنس کا معاہدہ (معاہدے) جو ٹریول پارٹنر نے ان شرائط کو قبول کرنے کے بعد کیا ہو۔ (b) ٹریول پارٹنر ان شرائط کے ذریعے قائم کردہ تعلق سے متعلق کوئی عوامی بیان نہیں دے سکتا (سوائے جب قانون کی جانب سے درکار ہو)۔ (c) Google کی طرف سے شرائط میں سیکشن  11 کے تحت کی گئی ترامیم کے علاوہ، ان شرائط پر کی گئی کسی بھی ترمیم پر دونوں فریقین کا اتفاق کرنا اور یہ واضح طور پر بیان کیا جانا کہ وہ ان شرائط میں ترمیم کر رہے ہیں ضروری ہے۔ (d) معطلی یا خلاف ورزی کے تمام نوٹسز تحریری اور دوسرے فریق کے قانونی محکمے کو (یا اگر یہ معلوم نہیں ہے کہ دوسرے فریق کا قانونی محکمہ ہے یا نہیں تو پھر اسے دوسرے فریق کے بنیادی رابطے یا فائل پر موجود پتے پر) بھیجے جانے چاہئیں۔ ای میلز تحریری نوٹسز ہیں۔ Google کے قانونی محکمے کو نوٹسز بھیجنے کیلئے ای میل پتہ legal-notices@google.com ہے۔  ٹریول پارٹنر کو دیگر تمام نوٹسز تحریری ہوں گے اور انہیں ٹریول پارٹنر کے اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل پر بھیجا جائے گا۔  Google کو تمام دیگر نوٹسز تحریری ہوں گے اور انہیں Google پر ٹریول پارٹنر کے بنیادی رابطے یا Google کی جانب سے مہیا کردہ دیگر کسی طریقے پر بھیجا جائے گا۔ نوٹس کو رسید کے بعد فراہم کردہ کے بطور برتا جائے گا، جس کی توثیق تحریری یا الیکٹرونک ذرائع سے کی جائے گی۔ نوٹس کے ان تقاضوں کا اطلاق کارروائی کی قانونی سروس پر نہیں ہوتا، جو اس کے بجائے قابل اطلاق قانون کے زیر انتظام ہے۔ (e) کسی بھی فریق کو عمل نہ کرنے (یا کسی عمل میں تاخیر کرنے کی وجہ سے) ان شرائط کے تحت کسی حق سے دست کش تصور نہیں کیا جائے گا۔ (f) اگر ان شرائط میں سے کوئی شرط ناقابل نفاذ پائی جاتی ہے تو اس شرط کو علیحدہ کر دیا جائے گا اور بقایا شرائط پوری قوت اور اثر کے ساتھ باقی رہیں گی۔ (g) ٹریول پارٹنر ان شرائط کے تحت اپنا کوئی حق یا ذمہ داری Google کی پیشگی تحریری رضامندی کے بغیر تفویض نہیں کر سکتا۔  (h) ان شرائط کے کوئی فریق ثالث کے استفادہ کنندگان نہیں ہیں۔ (i) یہ شرائط فریقین کے مابین کوئی ایجنسی، پارٹنرشپ، مشترکہ مہم جوئی یا ملازمت کا تعلق تخلیق نہیں کرتی ہیں۔ (j) سیکشنز ‎1, 4, 6-10 اور ‎12-13 ان شرائط کی میعاد ختم ہونے یا معطلی کے بعد بھی باقی رہیں گے۔ (k) کوئی فریق یا اس کے ملحقات اپنے معقول کنڑول سے باہر حالات کی وجہ سے کارکردگی میں ناکامی یا تاخیر کیلئے ذمہ دار نہیں ہیں۔